نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر 5 افراد کو لوٹ لیا

09 دسمبر 2013

لاہور (نامہ نگار) نوسربازوں نے 5 افراد کو نشہ آور اشیاء کھلا کر بے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق  نوسربازوں  نے شیراکوٹ کے علاقہ میں الطاف اور مبشر جبکہ لاری اڈا کے  علاقہ میں ایک ہی فیملی کے تین افراد آصف‘ عارف اور ناصر کو نشہ آور  اشیاء کھلا کر بے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا۔  پانچوں متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔