3 غیر ملکی باشندوں سمیت 4 منشیات فروش گرفتار

09 دسمبر 2013

لاہور (نامہ نگار) گرین ٹاؤن پولیس نے ایس ایچ او شریف سندھو کی سربراہی میں کیر کلاں گاؤں میں چھاپہ مار کر تنزانیہ کے فیصل اور اصغر جبکہ جنوبی افریقہ کے عمر کو گرفتار کر کے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزمان 3 ماہ سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ ایکسائز ٹیم نے ای ٹی او خالد باجوہ کی ہدایت پر انسپکٹر میاں رفیق کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش فیصل شہزاد کشمیری کو گرفتار کر کے ایک کلو 50 گرام افیون برآمد کر لی۔