ویزا کے معاملے پر 40 سالہ شخص کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا
لاہور (نامہ نگار) قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 40 سالہ شخص کو زہریلی چیز کھلا کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے رہائشی 40 سالہ محمد آصف نے بیرون ملک جانے کے لیے گڑھی شاہو میں ایک بیکری کے مالک کو پیسے دئیے ہوئے تھے۔ بیکری مالک نے آصف کو ویزا دینے کے بہانے بلایا اور زہریلی چیز کھلا کر ہلاک کر دیا۔