یوتھ قرضہ پروگرام سے نوجوان کو مستقبل سنوارنے کا موقع ملے گا: چودھری نواز

09 دسمبر 2013

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر چودھری نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد وزیراعظم نواز شریف نے یوتھ قرضہ پروگرام کا اعلان کرکے جنرل الیکشن میں کیا گیا عوام سے وعدہ پورا کردیا۔ یوتھ قرضہ پروگرام کے تحت نوجوان نسل کو اپنا مستقبل سنوارنے کا موقع ملے گا۔