تربت: سکیورٹی فورسز پر راکٹ حملہ، سبی میں نیٹو کنٹینر نذرآتش

09 دسمبر 2013

سبی، تربت (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینرز کو آگ لگا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ بھی کی اور آگ لگاکر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں تربت میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز پر راکٹ حملہ کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے کا گھیراﺅ کرلیا۔
راکٹ حملہ/ کنٹینر نذر آتش