آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا

09 دسمبر 2013

لاہور (نامہ نگار) آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقہ عاشق سٹریٹ کے ایک گھر میں جبکہ لیاقت آباد کیو بلاک میں ایک فلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پایا۔