کئی علاقوں میں سرچ آپریشن 95 مشکوک افراد زیرحراست

09 دسمبر 2013
کئی علاقوں میں سرچ آپریشن 95 مشکوک افراد زیرحراست

لاہور (نامہ نگار) پولیس نے ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کے دوران راوی روڈ‘ سبزی منڈی‘ شفیق آباد‘ اقبال ٹاؤن ڈیفنس‘ شاہدرہ ٹاؤن‘ سٹیشن‘ نولکھا گرین ٹاؤن‘ ماڈل ٹاؤن‘ برکی‘ ٹاؤن شپ‘ بھاٹی گیٹ اور گلشن اقبال کے علاقوں سے 95 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔