ون ویلروں کا حسب معمول طوفان بدتمیزی‘ پولیس تماشائی بنی رہی
لاہور (نامہ نگار) چھٹی کے روز ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں چھٹی کے روز مال روڈ‘ گلبرگ‘ رنگ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد گروپوں کی شکل میں اہم شاہراہوں میں ون ویلنگ کے کرتب دکھاتے رہے اور سیروتفریح کرنے والے فیملیز کے ساتھ بدتمیزی کرتے رہے جبکہ پولیس کارروائی کے بجائے خاموش تماشائی بنی رہی۔