کوئٹہ : دو ماہ قبل اغوا ہوئے این جی اوز کے ڈائریکٹر سمیت دو افراد گھر واپس پہنچ گئے

09 دسمبر 2013

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) کوئٹہ میں دو ماہ قبل اغوا ہونے والے 2 افراد گھر واپس پہنچ گئے۔ دونوں کو رات گئے دشت کے قریب چھوڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 2ماہ قبل اغوا ہونے والے این جی اوز کے ڈائریکٹر سمیت دو افراد واپس گھر پہنچ گئے۔ این جی او کے ڈائریکٹر نور محمد کو 4اکتوبر کو کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں کی طرف سے دونوں مغویوں کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دشت کے قریب چھوڑ دیا گیا۔
اغوا