سانحہ راولپنڈی، جوڈیشل کمشن تحقیقات کا دوسرا مرحلہ آج شروع کرےگا

09 دسمبر 2013

لاہور( این این آئی) سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کےلئے قائم جوڈیشل کمشن متوقع طور پر (آج) پیر سے تحقیقات کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ سانحے کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے 90 کے قریب افراد نے اپنے نام بیان حلفی کے ساتھ درج کرائے ہیں اور متوقع طور پر عدالتی کمشن آج سے بیانات کی ریکارڈنگ کے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر سانحہ کی تحقیقات کےلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں یک رکنی عدالتی کمیشن قائم کیا گیا ہے۔
تحقیقات کا دوسرا مرحلہ