یورپی یونین سے جی ایس پی پلس درجہ کیلئے پاکستان پر سزائے موت ختم کرنے کی شرط عائد

09 دسمبر 2013

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کو یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے کوالیفائی کرنے کیلئے ضروری ہے۔ وہ ملک سے موت کی سزا کو ختم کرے، یہی وجہ ہے موت کی سزا معطل ہے۔ دستاویزات کے مطابق یورپی یونین عالمی طور پر سزائے موت کے خاتمے کی بھرپور حامی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں میانوالی جیل میں ایک قیدی کو پھانسی کی سزا ملنے پر یو ر پی یو نین نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ یورپی یونین نے پاکستان کو مطلع کیا ہے سزائے موت پاکستان کے جی ایس پی پلس سکیم میں شمولیت کے کیس کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
شرط عائد