نیٹو سپلائی بلوچستان کے راستے جاری ہے دنیا کو چیلنجز کا سامنا، مل کر نمٹنا ہو گا: سرتاج عزیز
نیٹو سپلائی بلوچستان کے راستے جاری ہے دنیا کو چیلنجز کا سامنا، مل کر نمٹنا ہو گا: سرتاج عزیز
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیزنے کہاکہ نیٹو سپلائی بلوچستان کے راستے سے جاری ہے، افغان وفد جب ملا برادر سے ملاقات کیلئے آئے گا تو ملوا دیں گے، غیرریاستی ادارے طاقتور ہوکر ممالک کی پالیسی پر اثرانداز ہو رہے ہیں، امریکہ سمیت دنیاکے ممالک اپنی خارجہ پالیسی کا رخ ایشیا کی طرف کر دینگے۔ وہ اتوار کو سینیٹر مشاہد حسین سیدکی جانب سے ایشین پارلیمانی اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے اور بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، سالوں میں جو تبدیلی آئی ہے اس کے پیش نظر چیلنجز بھی سامنے آتے ہیں، ہم نے ان چیلنجزکو مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی ایشیا سے تعلق رکھتی ہے، ہم اس کیلئے تیاری کر رہے ہیں ایشیا کے پاس افرادی قوت ہے، دنیا میں ساٹھ فیصد ترقی میں ایشیا کے نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔
سرتاج عزیز