پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا

09 دسمبر 2013

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج پیر سہ پہر تین بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ اجلاس میں حکومت کی طرف سے قانون سازی کا ایجنڈا نمٹائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے اور اسمبلی سے ملحقہ شاہراہوں پر پارکنگ ممنوعہ ہو گی۔