پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج جاری ہو گا

09 دسمبر 2013

لاہور (آئی اےن پی) الیکشن کمشن آ ج9 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا جبکہ تاحال چار اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں اس حوالے سے اب تک لوکل ترمیمی بل اور قوانین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو آر او ز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کے لئے فہرست بھجوا دی ہے جس کا الیکشن کمیشن نظرثانی کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
شیڈول آج