پاکستان امریکہ کشیدگی سے اسلحہ کی ڈیل خطرے میں پڑ گئی

09 دسمبر 2013
پاکستان امریکہ کشیدگی سے اسلحہ کی ڈیل خطرے میں پڑ گئی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان امرےکہ تعلقات مےں کشےدگی کے باعث امرےکہ اور اتحادےوں کے افغانستان سے انخلاءکے بعد پاکستان کی امرےکہ سے اسلحہ کی ڈےل خطرے مےں پڑ گئی ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتاےا کہ حکومت کے ڈرون حملوں کے حوالے سے سخت روےے کی وجہ سے دونوں ممالک مےں تعلقات کشےدہ صورتحال اختےار کرگئے ہےں، اس کشےدگی کے باعث جہاں بہت سے معاہدے خطرے مےں پڑ گئے ہےں وہاں امرےکہ کی پاکستان کو اسلحہ فروخت کرنے کا معاہدہ بھی خطرے مےں پڑ گےا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحرےک انصاف کے دھرنے سے قبل پاکستان امرےکہ سے نےوکلےئر ٹےکنالوجی کا مطالبہ کر رہا تھا مگر اب ملکی حالات کے پےش نظر استعمال شدہ اسلحہ بھی ملنے کی توقع نہےں ہے۔
پاکستان امریکہ کشیدگی