مولانا شمس الرحمان کو قتل کرنے والے 4 ملزموں کے خاکے تیار

09 دسمبر 2013

لاہور (نامہ نگار) پولیس نے مولانا شمس الرحمان معاویہ کو قتل کرنے والے چاروں ملزموں کے خاکے تیارکرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے ملزموں کے خاکے تیار کئے ہیں۔ خاکوں کے مطابق حملہ آوروں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید کے مطابق کافی اہم شواہد اکٹھے کئے جاچکے ہیں۔ چند روز کے دوران ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
خاکے تیار