کی وجہ سے رواں سال بھی عمرے کے کم ویزے جاری کرینگے: سعودی وزیر حج

09 دسمبر 2013

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ میں توسیعی کاموں
جدہ ( امیر محمد خان سے ) سعودی کے وزیر برائے حج و مذہبی امور بندر حجار نے کہا ہے اس سال بھی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہونے والے توسیع کے کام کی وجہ سے عمرہ ویزے کم جاری کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے عمرہ کمپنیو ں سے رابطہ کیا ہے اور یہ بات ممکن بنارہے ہیں کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ نہ ہو، وزیر حج نے بتا یا کہ اس سال عمرہ ویزہ پندرہ رمضان سے بند کردیا جائے گا ، اس سلسلے میں متعلقہ عمرہ کمپینیوں کو ہدائت جاری کردی گئیں ہیں۔
عمرہ/ویزے