برجیس طاہر کے بہنوئی ناظم حسین ورک تحریک انصاف میں شامل

09 دسمبر 2013

شےخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مسلم لےگ (ن) کے وفاقی وزےر برائے امور کشمےر چودھری محمد برجےس طاہر کے بہنوئی چودھری ناظم حسےن ورک پاکستان تحرےک انصاف مےں شامل ہو گئے ہےں اور انہوں نے تحرےک انصاف کی طرف سے بلدےہ شےخوپورہ کے حلقہ نمبر 41ہاﺅسنگ کالونی سے کونسلر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی سرگرمےاں شروع کر دی ہےں۔ ناظم حسےن ورک نے مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مےں اپنے ساتھےوں کے ہمراہ پاکستان تحرےک انصاف مےں عمران خان کی قےادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شامل ہوا ہوں۔ عوام کی نظرےں اب عمران خان پر لگی ہوئی ہےں۔
تحریک انصاف میں شامل