ملا فضل اللہ کے دیر منتقل ہونے کی اطلاعات

09 دسمبر 2013

دیر (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ کالعدم  تحریک طالبان  ملا فضل اللہ کی ضلع دیر منتقل ہونے کی اطلاعات ہیں۔  نجی ٹی وی کے ذرائع  کے حوالے سے بتایا کہ ملا فضل اللہ شمالی وزیرستان  سے افغان صوبے کنڑ  گئے تھے، وہ کنڑ  سے دیر منتقل ہوئے ہیں۔ طالبان کے ذرائع نے ملا فضل اللہ کی دیر منتقلی کی تصدیق نہیں کی۔