وزیراعظم یوتھ بزنس قرضہ سکیم کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گا

09 دسمبر 2013

اسلام آباد(ثناءنیوز)چاروں صوبوں ' گلگت بلتستان 'آزاد جموں و کشمیراور فاٹا سمیت ملک بھر کے بے روز گار افراد کےلئے وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم شروع ہوگئی ہے۔ وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کا باقاعدہ آغاز آج پےر سے نیشنل بینک آف پاکستا ن اور فرسٹ ویمن بینک کے ذریعے کےا جا رہا ہے۔ اس سکیم کے تحت ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا سمیت یہ قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ نیشنل بینک آف پاکستان اور فرسٹ ویمن بینک کے ذریعے ایک لاکھ نوجوانوں کو سالانہ آٹھ فیصد شرح منافع پر رعایتی قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ 21 سے 45 سال تک کی عمر کے افراد ایک سے 20 لاکھ روپے تک کے قرضے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو یہ قرضے سات سال کے عرصے کے لئے دیئے جائیں گے اور اس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی ہوگی۔ موجودہ مالی سال کے دوران اس پروگرام کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور پہلے مرحلہ میں ایک لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ 50 فیصد قرضہ خواتین کے لئے بھی مختص کیا گیا ہے۔ چھوٹے قرضے سات سال کے عرصے کے لئے ہوںگے۔ اس کے علاوہ ایک سال کی رعایتی مدت بھی ہوگی۔
یوتھ بزنس لون سکےم