متحدہ کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

09 دسمبر 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے عوامی رابطہ مہم کے ذریعے پارٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ سازش یا دھمکی سے الطاف حسین کا عوام سے رابطہ توڑا یا کمزور نہیںکیا جاسکتا۔