نوشہرہ: زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک، 2 کی حالت نازک
نوشہرہ (ثناء نیوز) نوشہرہ کینٹ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد چار ہو گئی۔ ایک کو تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ لمبہ ویڑہ اور گرامہ کے عیسائی اور ہندو دوست رات گئے دیسی ساختہ زہریلی شراب پی گئے جس کے باعث پانچوں دوست جمیل مسیح، مسکین مسیح، جمیل پوپا، مرجان اور پرویز بیہوش ہو گئے۔ مسکین مسیح سی ایم ایچ نوشہرہ، جمیل پوپا اور جمیل مسیح سمیت چار افراد مردان کمپلیکس میں دم توڑ گئے جبکہ پرویز اور مرجان ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔