بنگوئی: فسادات جاری، شہید ہونیوالے مسلمانوں کی تعداد 400 سے بڑھ گئی

09 دسمبر 2013
بنگوئی: فسادات جاری، شہید ہونیوالے مسلمانوں کی تعداد 400 سے بڑھ گئی

بنگوئی (آئی این پی) وسطی جمہوریہ افریقہ کے ملک بنگوئی میں فرقہ وارانہ فسادات کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا، ہلاکتوں کی تعداد چار سوسے زائد ہو گئی، کشیدہ حالات کے باعث ہزاروں شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کیمطابق بنگوئی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، امدادی تنظیموں کے مطابق چار روز سے جاری فسادات میں چار سو سے زائد مسلمان شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ شہر کے ہسپتال بھی نعشوں اور زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ شہری خراب حالات کے باعث اپنے گھر بار چھوڑ کر امدادی کیمپوں ، سکولز اور ائیرپورٹس میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔