بھارت نے پاکستان سے جنگوں میں استعمال ہونے والے 21 مگ طیارے ’ریٹائر‘ کرنے کا اعلان کر دیا

09 دسمبر 2013

نئی دہلی (اے این این) بھارت نے پاکستان کیخلاف1965ء اور1971ء کی جنگوں میں استعمال کئے جانے والے مگ21 لڑاکا طیاروں کو فضائیہ کے بیڑے سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان طیاروں کو 11 دسمبر کو چار  مگ اکیس طیاروں کی نمائشی پرواز کے بعد فضائیہ سے خارج کردیا جائے گا۔ مگ 21 طیارے پچاس برسوں سے  بھارت کی فضائیہ میں شامل ہیں۔ واضح رہے  بھارت کا فرانس سے ایک سو چھبیس رافائیل طیارے خریدنے کا جلد معاہدے  متوقع ہے۔