امریکی ریاست میں ایک شخص نے 3 خواتین کو قتل کرکے خودکشی کر لی

09 دسمبر 2013

واشنگٹن (رائٹرز)  امریکی ریاست  کنیکٹیکٹی میں ایک شخص  نے تین خواتین  کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔ مانچسٹر  پولیس ڈیپارٹمنٹ  کے حکام کے مطابق  ایک شخص  نے  اپارٹمنٹ  کے اندر 3 خواتین کو قتل کیا اور 13 سالہ بچے کو اٹھا کر  اپارٹمنٹ  کے باہر پارکنگ  میں آ گیا۔  پولیس اہلکار کے مطابق مذکورہ  شخص نے بچے  کو اٹھا رکھا تھا اور اس کے ہاتھ میں بندوق تھی۔  مسلح شخص  نے کچھ دیر پولیس  کے ساتھ تصادم کیا  اور پھر  بچے کو زمین پر رکھ کر  خود کو گولی مارلی۔  پولیس ذرائع  کے مطابق ایک اہلکار نے بھی گولی  چلائی تھی جو اس  شخص کو نہیں لگی۔ پولیس حکام کے مطابق بچہ  بالکل محفوظ رہا جبکہ  اپارٹمنٹ  میں تین  خواتین کی نعشیں ملی ہیں جن کی شناخت  نہیں ہو سکی۔  پولیس  کے مطابق خودکشی کرنے والے  شخص کی شناخت  ظاہر نہیں  اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس  کا بچے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔