بھارت میں اطالوی خاتون سیاح سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار
بنگلور (اے این این+ نوائے وقت نیوز) خواتین کیلئے غیرمحفوظ ترین ملک بھارت میں ایک اورغیرملکی خاتون سیاح سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا ، اطالوی خاتون سرکاری ملازم کی درندگی کا نشانہ بننے سے بچ گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت میں غیر ملکی خواتین سے زیادتی کوئی نئی بات نہیں، پر اس بار توحد ہی ہوگئی، بھارت کے دورے پر آئی اطالوی خاتون نے ویزے کی مدت بڑھوانے گئی ، امیگریشن افسر نے پہلے رشوت مانگی، نہ دینے پر زیادتی کی کوشش کر ڈالی۔