ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈے کی منظوری

09 دسمبر 2013

اسلام آباد (ثناء نیوز) ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے ایجنڈے  کی منظوری دیدی گئی۔ مسئلہ فلسطین ،خطے کی صورتحال، عالمی امن سمیت اہم بین الاقوامی  و علاقائی معاملات پر سات قراردادیں تیار کرلی گئیں۔ سینٹ آف پاکستان کے چیئرمین کو ایشیائی اسمبلی کا صدر منتخب کیا جائیگا۔ یہ فیصلے اسلام آباد میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں  کئے گئے۔ کانفرنس باضابطہ طور پر آج سے شروع ہوگی اور منگل کو بھی جاری رہے گی۔ جنوبی ایشیا، وسط ایشیا، مشرق وسطیٰ، مشرق بعید سمیت ایشیا کے 30 ممالک کے 225 پارلیمانی نمائندے شریک ہو رہے ہیں ان میں ایران، افغانستان، چین، مصر، ترکی، شام، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات  دیگر عرب ممالک اور ایشیائی ممالک کے مندوبین شامل ہیں۔