قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

09 دسمبر 2013

اسلام آباد (آن لائن) قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو کمیٹی روم سپریم کورٹ میںہوگا۔ جس میں چالان بروقت جمع کروانے ‘ ملزمان کے خلاف تحقیقات‘ سیکشن 489-F پی پی سی کے تحت چیک ڈس آنر سے متعلق مقدمات کی موجودہ صورتحال‘ جوڈیشل آفیسرز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں دس دسمبر کو ہونے والے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اور دیگر شرکت کرینگے۔