پارلیمنٹ لاجز کے سرونٹ کوارٹر کے باتھ روم میں ڈرائیور مردہ پایا گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کے سرونٹ کوارٹر کے باتھ روم میں ایک ڈرائیور مردہ پایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور مشتاق عارضہ قلب میں مبتلا تھا۔ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا۔