سعودی عرب میں پاکستانی شہری کا سر قلم

09 دسمبر 2013

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی  ظاہر خان کا سر قلم کردیا گیا۔
 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ محمد ظاہر خان کو ہیروئن کی بڑی مقدار سعودی عرب سمگل کر نے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ حالیہ واقعہ کے بعد رواں سال سعودی عرب میں ان افراد کی تعداد 73 ہو گئی جن کا مختلف جرائم میں سر قلم کردیا گیا ہے۔ 2012ء میں 76 افراد کا سرقلم کر دیا گیا تھا۔