لائبیریا میں خانہ جنگی کی وجہ سے عائد پابندیاں کم کی جائیں: پاکستان

09 دسمبر 2013

 نیویارک (این این آئی)لائبیریاپرسلامتی کونسل کی نگران کمیٹی کے چیئرمین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ لائبیریا میںخانہ جنگی کی صورتحال میں بدستور بہتر آرہی ہے۔ اپنے خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ لائبیریا پر خانہ جنگی کے حوالے سے جو پابندیاں عائد کی گئی تھیں اب وہاں پر صورتحال میں بہتری آرہی ہے اس لئے ان پابندیوں میں بدستور کمی کی جائے۔ مسعود خان نے کہا کہ لائبیریا اور اس کے پڑوسی ممالک آئیوری کوسٹ اور سیرالیون میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے علاقائی حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔