مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کا جمعہ کو یوم امن منانے کا اعلان
مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کا جمعہ کو یوم امن منانے کا اعلان
لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کی کابینہ کا اہم اجلاس مرکز اہلحدیث لاہور میں امیر پنجاب پروفیسر حافظ عبدالستار حامد کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے خلاف جمعہ کو یوم امن منائے گی۔ پرامن ریلیاں نکالی جائیں گی۔ بہاولپور، گوجرانوالہ اور خانیوال میں ڈویژنل ”بیداری ملت اہلحدیث کانفرنسز“ کی جائیں گی جبکہ چوتھا ”علمی فکری اور تربیتی طلبا کنونشن“ 12 جنوری کو اوکاڑہ میں ہو گا۔ ضلعی و شہری ناظمین نشرواشاعت کا اجلاس 25 دسمبر کو چھانگا مانگا قصور میں ہو گا۔ الحاج میاں محمود عباس نے کہا مرکزی جمعیت اہلحدیث ہر طرح کے فرقہ وارانہ امور کی شدید مخالفت کرتی ہے۔