ملک نازک صورتحال سے دوچار، ہر محب وطن کو میدان میں اترنا ہوگا: مولانا امجد

09 دسمبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی (ف) نے کہا ہے کہ نازک گھڑی میں ہر محب وطن کو میدان میں اترنا ہو گا اور امت کو لڑانے والوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا۔مو جو دہ حا لات میں اتحاد امت کی سب سے زیا دہ ضرورت ہے۔ ایک طرف بین الاقوامی سازشیں ہیں اور دوسری طرف وطن عزیز میں نئے سے نیا بحران مو جود ہے یہ باتیں جے یو آئی کے صوبائی امیر مو لا نا رشید احمد لدھیانوی، مو لا نا محمد امجد خان ،ضلعی امیر مو لا نا قاری ثناءاللہ نے صوبائی اور ضلعی راہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ بعض طاقتیں پا کستان کو ناکام ریاست بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ پہلے ہی بیرونی پا لیسیوں پر عمل کر نے سے ملک شدید بحرانوں کا شکار ہو گیا ہے۔