میو ہسپتال کے اینتھیزیا ڈاکٹروں نے ”آئی سی یو“ چلانے سے انکار کردیا

09 دسمبر 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) میو ہسپتال میں بیہوشی کے ڈاکٹرز نے ایم ایس اور محکمہ صحت کے اعلیٰ انتظامیہ کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے انتہائی نگہداشت یونٹ آئی سی یو چلانے سے انکار کردیا جس کے بعد وینٹی لیٹرز آئی سی یو میں اینتھیزیا کے ڈاکٹرز کی بجائے جنرل ڈیوٹی کے ڈاکٹرز سے کام لیا جانے لگا۔ سینکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاوہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آئی سی یوز میں داخل مریضوں کو بے ہوشی کے ڈاکٹرز دیکھتے ہیں مگر میو ہسپتال میں اینتھیزیا کے ڈاکٹروں نے تمام آئی سی یوز میں کام کرنے سے انکار کردیا گیا جس کے بعد اس بحرانی کیفیت کو کسی خطرے سے بچانے کیلئے جنرل ڈیوٹی کے ڈاکٹرز انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔ میو ہسپتال بھی جدید ترین 8 وینٹی لیٹرز پر مشتمل آئی سی یو بھی ہے مگر گزشتہ کئی ماہ سے اس میں بے ہوشی کے ڈاکٹرز نہیں گئے۔