پنجاب میں مزید 14 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، تعداد 2547 ہو گئی

09 دسمبر 2013

لاہور(این این آئی) پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 14 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں رواں برس اس بیماری کے شکار افراد کی تعداد 2ہزار 547 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں لائے گئے 13مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوگئی جبکہ ایک مریض راولپنڈی میں بھی سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 547 ہو گئی۔