آج جوائننگ نہ کرنیوالے میڈیکل افسروںکے تقررنامے منسوخ کردیئے جائیں گے: ترجمان محکمہ صحت
آج جوائننگ نہ کرنیوالے میڈیکل افسروںکے تقررنامے منسوخ کردیئے جائیں گے: ترجمان محکمہ صحت
لاہور (نیوزرپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سلیکٹ ہونے والے تقریباً 2 ہزار ڈاکٹرز کی مختلف ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز پر تعیناتی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا اگرچہ ڈاکٹرز کی تعیناتی (جوائننگ پیریڈ) کا وقت گزر چکا ہے تاہم محکمہ صحت نے اس مدت میں 2 دن کی توسیع کردی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ جن میڈیکل افسران نے اپنی تعیناتی کی جگہ پر بروز سوموار 9 دسمبر تک رپورٹ نہ کی تو ان کا تقرر نامہ منسوخ کر دیا جائے گا۔