اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر فوری عملدرآمد کرائے: شیخ انوار الحق

09 دسمبر 2013

لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں کے مطابق فوری عملدرآمد کرے۔ مظلوم کشمیریوں کو حق خود رادیت دینے کی تجویز اقوام متحدہ کی ہی منظور کردہ ہے جس کو بھارت نے بھی تسلیم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی خصوصی مبصر مارگریٹ نے وادی میں بھارتی مظالم کاخود مشاہدہ کر کے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں اس نے مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں، خواتین کی اجتماعی آبروریزی اور لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...