مسائل حل کئے بغیر بھارت سے دوستی ہماری ساکھ متاثر کرے گی: نصیر اختر
مسائل حل کئے بغیر بھارت سے دوستی ہماری ساکھ متاثر کرے گی: نصیر اختر
لاہور (خبر نگار) معروف دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) نصیر اختر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ مسائل حل کئے بغیر دونوں ملک امن کی راہ پر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ایک دوسرے کیلئے راستے نہیں کھولیں گے۔ صلح نہیں ہوگی۔ ضلع کیلئے بات چیت ضروری ہے۔ نوائے وقت سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھائیں تو ہماری ساکھ ختم ہو جائے گی۔ بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کرنی ہوگی۔