مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تعلقات ختم کئے جائیں: عتیق الرحمن

09 دسمبر 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) بھارتی حکومت مختلف چالوں اور شیطانی حربوں کے ساتھ پاکستانی حکومت کو اپنے جال میں پھنسا رہی ہے۔ حکومت پاکستان کو سینہ تان کر بھارت کے سامنے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا اس وقت تک بھارت سے ہر قسم کے مذاکرات ختم کرنے چاہئے۔ کشمیری رہنماو¿ں پیر محمد عتیق الرحمن، عبدالرشید ترابی، مرزا صادق جرال نے کہا کہ بھارت اچھے پڑوسی والا کردار ادا نہیں کررہا۔ نہتے کشمیریوں سے ظلم و ستم رواں رکھنا کہاں کا انصاف ہے۔ بھارت کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ کشمیری اپنی آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں اور کشمیری خطے کے عوام اپنا حق خود ارادیت جہاں چاہیں استعمال کرسکتے ہیں۔