حکمران قومی ادارے چہیتوں میں بانٹنا چاہتے ہیں: قاضی احمد سعید

09 دسمبر 2013

لاہور(خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا اداروں کو قومی تحویل میں لینا عوام کے لئے تھا تاکہ عوام کا بھی حکومت میں حصہ ہو جبکہ موجودہ حکمران ڈی نیشنلائزیشن کرکے اداروں کو اپنے خاص بندوں کو اونے پونے میں بیچ کر نوازنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری اداروں کی نجکاری سے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام نظر آرہی ہے۔