29دسمبر کو ظالم حکمرانوں کیخلاف پہلا محاذ ہوگا: حسین محی الدین قادری

09 دسمبر 2013

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ تاریخ گواہ کے جب غریب کااستحصال بلندیوں پر پہنچتا ہے تو خوش خبریں آتی ہے کہ انقلاب آنے والا ہے۔ حضور اکرام کے عطا کرہ قوانین کی مسنگ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی نگاہیں نوجوانوں پر ہیں اور نوجوان تبدیلی کی آخری امید ہیں۔ 29 دسمبر کو لاہور میں ان ظالم حکمرانوں کے خلاف پہلا محاذ ہوگا۔ قائداعظمؒ ایسا ملک چاہتے تھے جہاں رشوت ستانی نہ ہو، عدل و انصاف کا راج اور انسانی حقوق کی پاسداری ہو، بانی پاکستانی چاہتے تھے کہ اس ملک کے حکمران بادشاہ نہیں خادم بنیں۔ جناح کا پاکستان جن چیزوں کا تضاضا کرتا تھا آج کا پاکستان ان سے متصادم ہے۔ اس ملک خداداد کو قائد اعظم کا پاکستان نوجوانوں نے بنانا ہے، وہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے25 ویں یوم تاسیس( سلور جوبلی) کے موقع پر ایوان اقبال میں” اقبال کا شاہین اور آج کا پاکستان“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔