رات کے اندھیرے میں چیئرین نادرا کی برطرفی سوالات کو جنم دے رہی ہے: جمشید اقبال چیمہ
رات کے اندھیرے میں چیئرین نادرا کی برطرفی سوالات کو جنم دے رہی ہے: جمشید اقبال چیمہ
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں چیئرمین نادرا کی برطرفی کا حکم نامہ جاری کرنا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ 272 حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے دوبارہ گنتی کرانا تو دور کی بات ہے صرف چار حلقوں کے مطالبے پر حکومت پر لرزہ طاری ہے۔ بھاری مینڈیٹ کے دعوے کرنے والوں کی حقیقت سامنے آنا شروع ہو گئی ہے۔ مرضی کے نتائج نہ دینے پر چیئرمین نادرا پر استعفے کیلئے دباﺅ ڈالا گیا۔