گاڑیو ں کو لائف ٹائم ٹوکن لگانے کی رعایتی مدت15 دسمبر کو ختم ہو جائیگی

09 دسمبر 2013

 کراچی (این این آئی) گاڑیوںکو لائف ٹائم ٹوکن لگانے کی رعایتی مدت15 دسمبر کو ختم ہو جائیگی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کے جو مالکان ابھی تک گاڑیوں کو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لگوا سکے وہ 15دسمبر تک لائف ٹائم ٹوکن لگوا سکتے ہیں۔ 16دسمبر سے ڈیفالٹرز کے خلاف خصوصی کریک ڈائون کا آغاز کر دیا جا ئیگا۔