واسا کی طرف سے پانی کے بلوں میں اضافہ

09 دسمبر 2013

مکرمی! پانی کے نرخ تقریباً سوا تین سو فیصد بڑھا دئیے ہیں۔ اکتوبر 2013ء کا بل جو کہ دو سو روپے کا تھا اب دسمبر 2013ء کو چھ سو ساٹھ روپے کا ہو گیا ہے۔ ان حالات میں جبکہ مہنگائی کا جن پہلے ہی لوگوں کی زندگیاں نگل رہا ہے۔ یہ اضافہ مرے کو مارے شاہ مدار کی مثال ثابت ہو رہا ہے۔ میری آپ کی وساطت سے خادم اعلیٰ (اگر اب بھی خادم اعلیٰ ہیں تو) گذارش ہے اس کا سختی سے نوٹس لیں ۔ (میاں عبدالخالق۔ 28کبیر سٹریٹ، اردو بازار، لاہور )