پاکستانی ڈرونز

09 دسمبر 2013

مکرمی! حال ہی میں پاکستان نے اپنی فضائیہ اور آرمی میں ڈرونز کی پہلی فلیٹ شامل کی ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی کا مالک صرف امریکہ اور اسرائیل ہی کو سمجھا جاتا تھا مگر اب پاکستان، چائنا اور ترکی سمیت کم و بیش پچاس ممالک ہیں جو اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں۔ مسلم ممالک میں پاکستان کا ڈرون (شاہ پر) اور ترکی کا آنکا (ANKA) بہترین قسم کے ڈرون ہیں۔ ترکی کے ڈرون کے بہت اہم پرزے ایرانوٹیکل کمپلیکس کامرہ میں بن رہے ہیں اور شاہپر کو میزائل سے لیس کرنے کی ٹیکنالوجی پر کام ہو رہا ہے۔سب سے پہلے میں آپ لوگوں کو بتاتا ہوں کہ کون کون سے میزائل ہیں جو ڈرونز سے فائر ہو سکتے ہیں۔ (صوفی محمد عثمان۔ بلاول کالونی گھوڑے شاہ ،لاہور )

پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کی اگر کوئی عظمت اور شہرت ہے تو آپ کے آبائو اجداد کی شجاعت اور ...