مکرمی! حکومت جہاں امن کمیٹیاں،ریٹ کنٹرول کمیٹیاں،فلاں کمیٹیاں ،فلاں کمیٹیاں بناتی ہے ۔کاش !کم عمر بچیوں سے زیادتی کے خاتمے کیلئے کوئی لائحہ عمل تیا ر کرتی۔عدلیہ جس کی کبھی مانی ہی نہیں گئی(وہ ہی کوئی قانون لاگو کرواتی)جن اداروں کی ذمہ داریاں ہیں وہ عیش پرستی کی کشتی پر سوار ہیں۔ملکی خزانے خالی کرنے والی کالی بھیڑیں نجانے میرے ملک سے کب ختم ہوں گی۔میری حکومت سے استدعا ہے جہاں آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں سناتے ہیں وہی ان درندوں کیلئے کوئی قانون لاگو کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں۔تاکہ میرے وطن کے باسی سکھ کا سانس لے سکیں۔(مجید احمد جائی)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38