تھانہ بنی گالہ میں شہباز گل کی گرفتاری اور ایف آئی آر کے حصول کیلئے درخواست
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی اسلام آباد کے ریجنل صدر علی نواز اعوان نے تھانہ بنی گالہ میں شہباز گل کی گرفتاری اور ایف آئی آر کے حصول کیلئے درخواست دے دی ہے۔شہباز گل کو آج بنی گالہ حدود سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان پر لگے الزامات کی ایف آئی آر کی کاپی اب تک سامنے نہیں آسکی جس کے لئے پی ٹی آئی نے درخواست دی ہے۔