شہباز گل کے بیان پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی
پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ شہباز گل کے بیان سے پی ٹی آئی کی پاک فوج کے خلاف سازش بے نقاب ہو گئی ہے، شہباز گل کی جانب سے فوجی جوانوں کو اکسانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہباز گل ایک پڑھا لکھ شخص ہے جو پاکستان اور امریکہ میں یونیورسٹیز میں لیکچر دیتا ہے،شہباز گل کو معلوم ہونا چاہئے کہ کس طرح بیان دیا جاتا ہے کیا کہنا چاہئے اور کیا نہیں، شہباز گل کا بیان دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ ایک پڑھے لکھے شخص نے ان پڑھ شخص کی طرح بیان دیا، بولےتحریک انصاف وضاحت کرے کہ کیا شہباز گل کا یہ بیان پارٹی پالیسی ہے؟انہوں نے شہباز گل کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ بھی کیا ہے دوسری طرفسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی کے کار خاص کا افواج پاکستان کو اکسانے کا بیانیہ عمران خان کی آشیرباد کے بغیر ممکن نہیں۔