تمام جلوسوں اور مجالس کو ایس او پیز کے مطابق فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے: آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کنٹرول روم قربا ن لائن کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں 10 محرم کے جلوسوں،مجالس سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے نثا ر حو یلی سے برآمد ہونے والے یوم عاشور ہ کے مرکزی جلوس کے روٹس کی سکیورٹی کا معائنہ کیا۔آئی جی پنجاب کو ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل ٹاؤن ، اندرون شہر سمیت دیگر علاقوں سے نکلنے والے چھوٹے بڑے جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک کی موثرروانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا بھی جائزہ لیا۔
لاہور میں مرکزی جلوس سمیت دیگر تمام عزاداری جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔ لاہور میں 227 سے زائد مجالس اور 47 عزاداری جلوس کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام جلوسوں اور مجالس کو ایس او پیز کے مطابق فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹی میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی حوصلہ افزائی کی۔
سی او او سیف سٹی اتھارٹی نے بتایا کہ مجالس اور جلوسوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جاری ہے۔سیف سٹی کے 650 جبکہ مجموعی طور پر 900 سے زائد کیمروں سے لاہور میں مانیٹرنگ کی جا رہی ہیں۔
چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے کہا کہ موبائل کمانڈ وہیکل،پورٹ ایبل اور ماس ٹرانزٹ کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔