راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دو ووٹوں کی بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے جو عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ دو ووٹوں کی حکومت 15 اتحادی جماعتوں کے ساتھ بے لگام ہورہی ہے۔ ان کا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل کروانا ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ حکومت کا نواز شریف کو اہل کروانے کا ایجنڈا ناکام ہوگیا۔ بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ اور دہشت گردی ان کی سیاست دفن کردے گی۔
دو ووٹوں کی حکومت،15اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے۔انکا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے۔بےلگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام،بھتہ اور دہشتگردی کا آغازانکی سیاست کودفن کردے گا۔13اگست11بجے لال حویلی خطاب کرونگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 9, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ شیخ رشید احمد کوچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سب سے بڑا حلیف سمجھا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم نے حکومت گرانے کیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت اتحادیوں سے ہاتھ ملا لیا تھا تاہم شیخ رشید احمد نے تحریکِ انصاف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
قبل ازیں وقتاً فوقتاً موجودہ حکومت کے خلاف بیان جاری کرنے والے شیخ رشید احمد کا اپنے مختلف بیانات میں کہنا تھا کہ عمران خان کو غیر ملکی سازش کے ذریعے وزارتِ عظمیٰ سے بے دخل کیا۔ انہوں نے 13 اگست کو 11 بجے لال حویلی میں خطاب کا اعلان کیا ہے۔